نئی دہلی 2 جنو ری (ایجنسیز) حکومت نے آج پٹرول اور ڈیزل پر اکسائز ڈیوٹی میں 2 روپئے فی لیٹر کا اضافہ کردیا لیکن پمپ پر ریٹیل قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ نومبر سے اکسائز ڈیوٹی میں یہ تیسرا اضافہ ہے جس سے جاریہ مالی سال کے باقی تین مہینوں میں حکومت کو
مزید 6 ہزار کروڑ روپئے حاصل ہوں گے۔ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی سے فائدہ اٹھا کر حکومت اپنے خسارہ کی پابجائی کررہی ہے۔ - دونوں ایندھنوں پر علی الترتیب پٹرول کی قیمت پر اکسائز ڈیوٹی میں 2.25 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل پر ایک روپیہ فی لیٹر اضافہ 12 اور 2 ڈسمبر سے کیا گیا تھا جس سے حکومت کو 17 ہزار کروڑ روپئے حاصل ہوئے تھے -